ٹیکساس: ریاست بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی


ہیوسٹن، ڈیلس اور آسٹن سمیت درجنوں شہروں میں روح پرور نمازِ عید کے اجتماعات

رپورٹ راجہ زاہد اختر خانزادہ

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس کے تمام شہروں میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی۔ ہیوسٹن، ڈیلس اور آسٹن سمیت درجنوں شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں میں نمازِ عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔ہیوسٹن میں مسجد صابرین، مریم اسلامک سینٹر اور النور مسجد اور مسجد التقویٰ مسجد عشاء میں ہزاروں افراد نے نمازِ عید ادا کی۔ ڈیلس میں مدینہ مسجد، مکہ مسجد، دارایمان سینٹر آرلگٹن، ضیالقران سینڑ , مومن سینٹر ، درحسین، سمیت 70 سے زائد مساجد میں مسلمانوں کا جم غفیر امڈ آیا۔ متعدد مساجدوں میں نماز عید کے دو مختلف اجتماعات منعقد ہوئے علمائے کرام نے اپنے خطبات میں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی قربانی کے فلسفے پر روشنی ڈالتے ہوئے امت مسلمہ کے اتحاد، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔” اس بار مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر نے ایک ساتھ عید منائی جس سے عید کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں

“نماز کے بعد مسلمان ایک دوسرے سے گلے ملے، عید کی مبارکباد دی، اور بعد ازاں فارم ہاؤسز اور سلاٹر ہاؤسز کا رخ کیا تاکہ سنت ابراہیمیؑ کی پیروی میں قربانی ادا کر سکیں۔ جبکہ متعدد افراد نے قبرستان جاکر اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی


اپنا تبصرہ لکھیں