ٹیم کی ضرورت کے مطابق نئے بال کو استعمال کروں گا، نسیم شاہ

ٹیم کی ضرورت کے مطابق نئے بال کو استعمال کروں گا، نسیم شاہ


 راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے جارح مزاج بیٹرز کے سامنے ٹیم کی ضروریات کے مطابق نئے بال کو استعمال کروں گا۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ انگلش کرکٹرز رسک لیکر کرکٹ کھیلتے ہیں انکا اپنا مائنڈ سیٹ ہے تاہم جس طرح کا مقابلہ ہوگا اسی طرح کی اسٹریٹجی بنائیں گے ہر ٹیم کا اپنا گیم پلان ہوتا ہے۔

نوجوان پیسر نے کہا کہ بہترین بیٹسمن کے خلاف بولنگ کرنے میں مزہ آتا ہے، میچ کے وقت یہ یاد نہیں رکھتا کہ میرے سامنے کتنا اچھا بیٹسمن ہے۔

نسیم شاہ نے کہا کہ کوشش ہوگی انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف بہترین بالنگ کا مظاہرہ کروں، اچھی ٹیم کے خلاف کھیل کیلئے بھرپور طریقے سے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ پاک انگلیںڈ سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں