برطانوی شاہی خاندان میں بھی امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے مداح شامل ہیں جس کا ثبوت سوشل میڈیا پر موجود یہ مذکورہ بالا تصویر ہے۔
گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 21 جون کو لندن میں اپنے ایراس ٹور کے دوران شہزادہ ولیم، شہزادہ جارج اور شہزادی شارلٹ کے ساتھ ساتھ اپنے بوائے فرینڈ ٹریوس کیلسی کے ساتھ سیلفی بنائی۔
چونکہ یہ دن شہزادہ ولیم کی سالگرہ کا بھی دن تھا، لہٰذا ٹیلر سوئفٹ نے شاہی خاندان کی اس تصویر کو شیئر کرکے شہزادہ ولیم کو انکی سالگرہ کی مبارکباد دی۔
ٹیلر نے اپنے انسٹاگرام اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ شہزادہ ولیم، شہزادہ جارج، اور شہزادی شارلٹ اور ٹریوس کے ساتھ مسکراتے ہوئے سیلفی بنا رہی ہیں۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے شہزادہ ولیم کو ایم 8 کہہ کر پکارتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی اور یہ بھی کہا کہ انکے لندن میں بہترین انداز میں شو شروع ہوچکے ہیں۔
علاوہ ازیں پرنس اینڈ پرنسز آف ویلز کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ نے بھی ٹیلر شاہی خاندان کے افراد کے ساتھ ٹیلر سوئفٹ کی سیلفی شیئر کی اور گلوکارہ کا شکریہ ادا کیا۔