ٹیسٹ اوپنر عابد علی کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔
چند روز پہلے یوبی ایل گراؤنڈ کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں عابد علی کو بیٹنگ کرتے وقت چھاتی میں تکلیف ہوئی تھی۔ ان کے دل کی شریانوں میں 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔
ریکارڈ ساز کرکٹر کے والد کے مطابق عابد ابھی تیزی سے روبصحت ہیں۔اور پہلے سے کافی بہتر محسوس کررہے ہیں۔ہسپتال سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے تایم ری ہیب پروگرام دو ہفتے کا ہے اور کراچی میں ہی ان کا چیک اپ ہوا کرے گا۔