ٹیسلا کا 2021 میں 10 لاکھ الیکٹرک کاریں بیچنے کا دعویٰ

ٹیسلا کا 2021 میں 10 لاکھ الیکٹرک کاریں بیچنے کا دعویٰ


الیکٹرک کاریں بنانے والی بین الاقوامی کمپنی ٹیسلا نے 2021 میں 10 لاکھ کے قریب کاریں فروخت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو کہ 2020 کے مقابلے میں دگنی ہیں۔

دنیا بھر میں الیکٹرک کاروں کی خریداری کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہےجب کہ امریکی کمپنی ٹیسلا کی بنائی کاریں تو امارت کی نشانی تصور کی جاتی ہیں۔

ٹیسلا کمپنی نے بتایا ہے کہ صرف 2021 میں ان کے ادارے نے دنیا بھر میں 9 لاکھ 36 ہزار کاریں فروخت کی ہیں جو کہ 2020 کے مقابلے میں 87 فیصد زیادہ ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال جنوری میں ادارے نے ہر سال اپنی کاروں کی پیداوار میں 50 فیصد اضافے کے عزم کا اظہار کیا تھا لیکن 2021 میں کاروں کی فروخت اپنے ہدف سے بھی زیادہ رہی ہے۔

2021 کی آخری سہہ ماہی میں ٹیسلا نے 3 لاکھ 8 ہزار 600 کاریں اپنے گاہکوں کو بھجوائیں۔

2021 کے دوران دنیا بھر کی آٹو موبائل کمپنیوں کو اپنی پیداوار دنیا کے دیگر خطوں تک پہنچانے میں مشکلات کا سامنا رہا لیکن ٹیسلا نے اس رکاوٹ کو احسن طریقے سے دور کیا ہے۔

ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے نئی چپس کا استعمال اور سافٹ ویئر میں تبدیلی لاکر سیمی کنڈکٹر کی کمی کا حل نکال لیا تھا۔

چند ماہ قبل کئی ملکوں میں کاریں کرائے پر دینے والی کمپنی ہرٹز نے ٹیسلا کو ایک لاکھ کاروں کا آرڈر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹسیلا کا شمار دنیا کی ان چند گنی چنی کمپنیوں میں ہوتا ہے جن کی اسٹاک مارکیٹ میں مالیت 10 کھرب ڈالر سے زیادہ ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں