ٹی20 ورلڈکپ؛ بابر، رضوان کی اوپننگ جوڑی کا پاور پلے میں فلاپ شو

ٹی20 ورلڈکپ؛ بابر، رضوان کی اوپننگ جوڑی کا پاور پلے میں فلاپ شو


ایڈیلیڈ: ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

128 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک بار پھر بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے سست آغاز فراہم کیا، جس کے باعث ایک لمحے پاکستان کیلیے ٹارگٹ مشکل دیکھائی دیا۔

بابراعظم نے 33 گیندوں پر 25 جبکہ محمد رضوان نے 32 گیندوں پر 32 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان نے پاور پلے میں بنگلہ دیش کیخلاف محض 30 رنز بنائے جبکہ ابتدائی 10 اوورز میں قومی ٹیم 55 رنز تک پہنچ سکی تھی۔

ٹی20 ورلڈکپ کے آغاز سے بابر اور رضوان کی اوپننگ جوڑی پاکستان کیلیے مشکلات کھڑی کررہی ہے تاہم تجزیہ کاروں اور فینز کی شدید تنقید کے باوجود کپتان اوپننگ جوڑی بدلنے کو تیار نہیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ابتداء میں فائر پاور کی ضرورت ہے، برائے مہربانی محمد حارث سے اوپننگ کروائیں اور آپ خود ون ڈاؤن آئیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں