ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ بنگلادیش کا عمان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ بنگلادیش کا عمان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش کا عمان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے (کولیفائنگ راؤنڈ) کے چھٹے میچ کا ٹاس بنگلادیش کے کپتان محمد اللہ نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلادیش کو سپر12 مرحلے میں رسائی حاصل کرنے کے لیے آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا اور شکست کی صورت میں بنگلادیش ورلڈکپ سے باہر ہوجائے گی البتہ عمان آج کا میچ جیتنے کی صورت میں ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں رسائی حاصل کرلے گی۔

واضح رہے اسکاٹ لینڈ نے پہلے میچ میں بنگلادیش کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں