ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کا برازیل اور ارجنٹینا کا سفر مکمل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کا برازیل اور ارجنٹینا کا سفر مکمل


یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کا برازیل اور ارجنٹینا کا سفر مکمل ہوگیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کا مختلف ممالک کا سفر جاری ہے، ٹرافی اپنے ابتدائی سفر میں 15 ممالک کا دورہ کررہی ہے۔

ا س سلسلے میں وہ فٹ بال کے کھیل سے محبت کرنے والے دو ممالک برازیل اور ارجنٹینا پہنچی جہاں شائقین نے ٹرافی کا بھرپور استقبال کیا۔ ٹرافی کو دونوں ملکوں کے مختلف شہروں اور اہم مقامات پر لے جایا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کا سفر امریکا سے شروع ہوا تھا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے شروع ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں