اکثر ٹک ٹاک پر کھانے پکانے کی کوئی ویڈیو دیکھتے ہوئے اس وقت کافی جھنجھلاہٹ ہوتی ہے جب ترکیب کو لکھنا پڑتا ہے یا کریٹیر کے بائیو لنک پر جاکر اسے دیکھن پڑتا ہے۔
تاہم مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ نے ایک نئے فیچر کو متعارف کراکے اس مسئلے کو حل کردیا۔
ٹک ٹاک نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو صارفین کو اپنی ویڈیو میں منی ایپس ایمبیڈ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
اس فیچر کو جمپس کا نام دیا گیا ہے، مثال کے طور پر اگر کوئی صارف کھانا پکانے کی ویڈیو بناتا ہے تو وہ ریسیپی ایپ ویشک کے لنک کو اس میں ایمبیڈ کرسکتا ہے، جس سے ناظرین ایک بٹن کلک کرکے اس ترکیب کو ٹک ٹاک کے اندر ہی دیکھ سکیں گے۔
یہ فیچر اس وقت آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے اور مخصوص کیریٹیرز کو کو ہی دستیاب ہے، مگر ٹک ٹاک کہنا ہے کہ اس فیچر کو مزید افراد کو ٹیسٹنگ کے لیے فراہم کیا جائے گا۔
جب جمپ فیچر سے لیس کسی ویڈیو کو دیکھا جائے گا تو ناظرین کو اسکرین کے نیچے ایک بٹن نظر آئے گا جو ٹک ٹاک کے اندر ایک نئی اسکرین میں مواد کو اوپن کرے گا۔
اس کی ایک جھلک ٹک ٹاک کی جانب سے ایک ویڈیو میں بھی جاری کی گئی کہ اسے کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ٹک ٹاک کے مطابق اس وقت ویشک، وکی پیڈیا اور ٹیبیلوگ کو اس فیچر کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ جلد بزفیڈ اور دیگر کو بھی اس کا حصہ بنایا جائے گا۔
ٹک ٹاک پہلی کمپنی نہیں جو اس طرح کے فیچر کو ویڈیوز میں استعمال کررہی ہے، اسنیپ چیٹ میں بھی اس سے ملتا جلتا فیچر منیز کے نام سے موجود ہے۔