ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 13 لاکھ روپے تک کمی کردی

ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 13 لاکھ روپے تک کمی کردی


  کراچی: انڈس موٹر کمپنی نے روپے کی قدر میں بہتری آنے کے بعد ٹویوٹا برانڈ کے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 13 لاکھ روپے تک کمی کردی۔

کمپنی اعلامیے کے مطابق ٹویوٹا کرولا گاڑیوں کی قیمت میں 2 لاکھ سے ڈھائی لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی، ٹویوٹا یارس کی قیمت ایک لاکھ سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے تک کم کردی گئی ہے اسی طرح فارچیونر کی قیمت میں 10 لاکھ 80 ہزار سے 13 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے۔

انڈس موٹر کمپنی کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق 24 اکتوبر سے بُک ہونے والی گاڑیوں پر کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں