ٹوئٹر کا متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان


سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر نے متعدد نئے فیچرز کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو اس پلیٹ فارم میں صارفین کے تجربے کو ڈرامائی حد تک بدل دیں گے۔

اینالسٹ ڈے کے موقع پر کمپنی کی جانب سے متعدد نئے فیچرز بشمول کمیونٹیز، ٹپنگ (tipping) اور اکاؤنٹ سبسکرائپشن فیچر سپر فالوز کے بارے میں بتایا گیا۔

کمیونٹیز فیس بک گروپ جیسا فیچر ہے جس سے صارفین کو مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر اکٹھے ہونے کا موقع ملے گا۔

کمپنی نے بتایا کہ ہم ایسے پراڈکٹ تجربے کو تشکیل دینا چاہتے ہیں، جس سے لوگوں کے لیے متعلقہ جغرافیائی یا کمیونٹیز میں بات چیت، ڈسکور کرنا آسان ہوجائے گا۔

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

کمپنی نے وضاحت کی کہ یہ فیچر اس کے ٹاپکس فیچر کی توسیع ہے جس سے صارفین اپنی دلچسپی کے مطاب ٹوئٹس اور اکاؤنٹس کو فالو کرسکتے ہیں۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ ایکسپلورنگ فیچرز ایسے انفلوائنسرز اور کریٹیئرز کے لیے مددگار ہوگا جو ٹوئٹر فالوونگ سے آمدنی حاصل کرنا چاہتے ہیں، جس کے لیے ٹپنگ اور سپر فالوز جیسے فیچرز کا اضافہ کیا جائے گا۔

کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ ٹپنگ فیچر کیسے کام کرے گا مگر یہ عندیہ دیا کہ کمپنی کے طویل مواد اور سبسکرائپشن پر مبنی ہوگا۔

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

سپر فالوز میں صارفین کو نیوز لیٹرز، اسپیشل بیجز اور دیگر خصوصی مواد تک رسائی فراہم کی جائے گی، جبکہ کریٹیئرز ایسے ٹوئٹس کرسکیں گے جو ان افراد کو ہی نظر آئیں گے اور وہی اس پر رئیپلائی بھی کرسکیں گے۔

کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ یہ فیچرز کب تک صارفین کو دستیاب ہوسکیں گے یا ان کی آزمائش کب تک شروع کی جائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں