ٹرمپ پر فائرنگ کے دل دہلا دینے والے مناظر پر حیرت زدہ ہوں: برطانوی وزیرِ اعظم

ٹرمپ پر فائرنگ کے دل دہلا دینے والے مناظر پر حیرت زدہ ہوں: برطانوی وزیرِ اعظم


برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ ٹرمپ ریلی میں دل دہلا دینے والے مناظر دیکھ کر حیرت زدہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں کسی بھی شکل میں سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔

برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہم متاثرین کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ حملے میں زخمی ہوئے ہیں، فائرنگ کے وقت ٹرمپ ریلی کے شرکاء سےخطاب کر رہے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں