بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ٹائیگر شیروف نے دیشا دھنوکا کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کو مسترد کردیا۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹائیگر نے کہا کہ دو مہینے پہلے میرا نام کسی اور کے ساتھ جوڑا جا رہا تھا لیکن بتانا چاہتا ہوں کہ میں پچھلے دو سال سے کسی کے ساتھ تعلق میں نہیں ہوں۔
قبل ازیں افواہ تھی کہ ٹائیگر ممبئی کے ایک پروڈکشن ہاؤس کی سینئر عہدیدار دیشا دھنوکا کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔
کہا جا رہا تھا کہ ٹائیگر شیروف دیشا کے ساتھ پچھلے ڈیڑھ برس سے تعلق میں ہیں۔
افواہیں یہاں تک پہنچ گئی تھیں کہ ٹائیگر کی فیملی بھی دیشا کو پسند کرتی ہے اور قریبی حلقوں میں دونوں کے بارے میں سب جانتے ہیں۔