ٹائیسن نے کیک کی شکل میں رے جونز جونیئر کا کان کاٹ کر کھالیا


 لاہور: 

 مائیک ٹائیسن نے کیک کی شکل میں رے جونز جونیئر کا کان کاٹ کر کھالیا۔

سابق ہیوی ویٹ چیمپئن نے 1997میں ایک مقابلے کے دوران حریف باکسر ایوان ہولی فیلڈ کے کان پر کاٹ لیا تھا،اس کے علاوہ بھی ان کا کیریئر تنازعات سے بھرا پڑا ہے۔

حال ہی میں جاری کی جانے والی ایک ویڈیو میں انھوں نے رے جونز جونیئر کے سر کی شکل کا ایک کیک ٹرے میں سجایا اور اس کا کان کاٹ کر کھا لیا،اس حرکت پر خاصی تنقید کی جارہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں