بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بطور مصنف بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا اعلان کرنے کے بعد اپنا نیا برانڈ لانچ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔
آریان خان اور ان کے بزنس پارٹنرز بنٹی سنگ اور لیٹی بلاگوئیوا نے اپنے پراجیکٹ ڈی یاول(D’YAVOL) کو لانچ کرکےلگژری طرز زندگی کے کاروبار میں قدم رکھا دیا ہے۔
اس برانڈ کے ذریعے ان تینوں کاروباری افراد کا مقصد صارفین کو فیشن، مشروبات اور خصوصی تقریبات میں بہترین اور عالمی معیار کے تجربات اور مستند مصنوعات فراہم کرنا ہے۔
آریان خان کا اپنے برانڈ کے بارے میں کہنا ہے کہ ’میں نے اپنے دو قریبی دوستوں کے ساتھ مل کر عالمی طرز کی زندگی کو اجتماعی طور پر زندہ کرنے کے لیے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران انتھک محنت کی ہے‘۔
اُنہوں نے کہا کہ ’ڈی یاول(D’YAVOL) صارفین کی توجہ فوراََ اپنی طرف مبذول کرلینے والا طرزِ زندگی پیش کر رہا ہے جس کے معیار پر کوئی نہیں کیا گیا‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’ اس برانڈ کا مقصد اپنے سمجھدار صارفین کے لیے دنیا کی بہترین چیزیں پیش کرنا ہے‘۔
بہت جلد ڈی یاول(D’YAVOL) کی دلچسپ سلسلہ وار لانچ کا آغاز ہوجائے گا، جس میں سب سے پہلے اے بی اِن بیوو(AB InBev) انڈیا کے ساتھ شراکت میں صارفین کے لیے لایا گیا ایک پریمیم مشروب لانچ کیا جائےگا، اس کے بعد ایک محدود ایڈیشن کیپسول ملبوسات کے مجموعہ کی نمائش کی جائے گی۔
بعد ازاں، 2023ء میں اس برانڈ کی رسائی کو مزید وسیع کر دیا جائے گا جس میں پرتعیش طرز زندگی کی کئی مصنوعات کی پیشکش کی گئی ہے۔