ویٹرنری استعمال کا کیٹوویٹ 100 ملی گرام انجیکشن غیر معیاری قرار

ویٹرنری استعمال کا کیٹوویٹ 100 ملی گرام انجیکشن غیر معیاری قرار


ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ویٹرنری استعمال کے کیٹوویٹ 100 ملی گرام انجیکشن کو غیر معیاری قرار دے دیا۔

ڈریپ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے فوری طور پر کیٹوویٹ 100 ملی گرام انجیکشن کا استعمال ترک کرنے کا کہا ہے۔

الرٹ کے مطابق سینٹرل ڈرگز لیبارٹری کراچی نے کیٹوویٹ 100 ملی گرام انجیکشن کے نمونے کے بارے میں ڈریپ کو آگاہ کیا۔

ڈریپ نے متعلقہ کمپنی کو فوری طور پر غیر معیاری انجیکشن مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیٹوویٹ 100 ملی گرام کے بیچ نمبر 2324108 کو غیر معیاری قرار دیا ہے۔

ڈریپ نے تمام فارمسسٹ-کیمسٹ اور میڈیکل اسٹورز کو اس بیچ کے انجیکشن کی فراہمی روکنے اور رہ جانے والے اسٹاک کی فوری طور پر متعلقہ کمپنی کو واپس کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈریپ کے مطابق کیٹوویٹ 100 ملی گرام انجیکشن کا مینوفیکچرر ویٹز فارماسوٹیکل حیدر آباد ہے، جبکہ کیٹوویٹ انجیکشن کی مینوفیکچرنگ اکتوبر 2023 اور ایکسپائری ستمبر 2025 ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں