ویوو نے ایک انٹری لیول اسمارٹ فون وائے 01 متعارف کرا دیا ہے۔
اس فون میں 6.51 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔
اسکرین میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔
فون کے بیک پر پلاسٹک کور ہے جس میں پٹیوں والا ڈیزائن موجود ہے جبکہ 13 میگا پکسل سنگل بیک کیمرا دیا گیا ہے۔
وائے 01 کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی ہیلیو پی 35 پراسیسر موجود ہے۔
فون میں اینڈرائیڈ 11 (گو ایڈیشن) آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج فن ٹچ او ایس 11.1 سے کیا گیا ہے۔
اسی طرح 2 سے 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی جس میں ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
فنگرپرنٹ ریڈر سائیڈ پر دیا گیا ہے جبکہ چہرے سے بھی فون کو ان لاک کیا جاسکتا ہے۔
ڈیوائس میں 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری دی گئی ہے جس کے ساتھ 10 واٹ چارجنگ سپورٹ ہوگی اور ریورس وائرڈ چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔
کمپنی کی جانب سے فی الحال فون کی دستیابی اور قیمت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔