ماؤنٹ مانگونئی:
نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی روز وکٹ نہ ملنے پر اسپنر یاسر شاہ اعصاب پر کنٹرول کھو بیٹھے۔
وکٹ نہ ملنے پر اسپنر یاسر شاہ اعصاب پر کنٹرول کھو بیٹھے اور انہوں نے میزبان بیٹسمین ہینری نکولس کو نامناسب الفاظ ادا کیے جو اسٹمپ مائیک کے ذریعے سنے بھی گئے، یاسر شاہ نے 16 اوورز میں 56 رنز دیے اور وکٹ سے محروم رہے۔