ون پلس کے نورڈ 2 اسمارٹ فون کا پیک مین ایڈیشن پیش

ون پلس کے نورڈ 2 اسمارٹ فون کا پیک مین ایڈیشن پیش


ون پلس کی جانب سے اکثر اسپیشل ایڈیشن فونز پیش کیے جاتے ہیں اور اب اس نے اپنے نئے 5 جی اسمارٹ فون نورڈ 2 کے ساتھ ایسا کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ون پلس نورڈ 2 ایکس پیک مین ایڈیشن متعارف کرایا ہے۔

اس فون میں کاسٹیوم کورز، تھیم وال پیپرز اور ایک لیگو لائیک اسمارٹ فون ہولڈر ہوگا۔

فون کے بیک پر ایک چھوٹے پیک مین لوگو والا کور ہے جو رات کے اندھیرے میں جگمگاتا ہے جس میں گیم جیسا ڈیزائن بنا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ ایک ایسا تھیم کیس بھی ڈیوائس کا حصہ ہوگا جس میں پیک مین اور اس کے دشمن انکی، بلینکی، پنکی اور دیگر ہوں گے۔

فون میں پیک مین تھیم کے 8 وال پیپرز ہوں گے جبکہ پیک مین تھیم چارجنگ انیمیشن بھی ڈیوائس کا حصہ ہے۔

فوٹو بشکریہ ون پلس
فوٹو بشکریہ ون پلس

فون کا باکس بھی پیک مین گیم سے ہی متاثر ہے۔

فون میں 2015 کی پیک مین 256 گیم بھی انسٹال ہے۔

اس سے ہٹ کر باقی فیچرز نورڈ 2 والے ہی ہیں۔

یعنی 6.43 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے، میڈیا ٹیک ڈیمینسٹی 1200 اے آئی پراسیسر اور 4500 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ بیٹری سے لیس ہوگی۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل مونوکروم کیمرے موجود ہیں۔

یہ فون یورپ اور بھارت میں سب سے پہلے فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 529 یورو (ایک لاکھ 5 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں