ومبلڈن، سیرینا ولیمز کو شکست دینے والی ہارمنی ٹین کی پیش قدمی جاری

ومبلڈن، سیرینا ولیمز کو شکست دینے والی ہارمنی ٹین کی پیش قدمی جاری


ومبلڈن میں سیرینا ولیمز کو باہر کرنے والی ہارمنی ٹین نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہارمنی ٹین نے گزشتہ روز ومبلڈن 2022 میں خواتین کے سنگلز کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں کیٹی بولٹر کو سیدھے سیٹوں میں شکست دی۔

واضح رہے کہ سرینا ولیمز کو ومبلڈن سے باہر کرنے والی ہارمونی ٹین نے ہفتہ کو برطانوی وائلڈ کارڈ کیٹی بولٹر کو صرف 51 منٹ میں 6-1، 6-1 سے شکست دے کر چوتھے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی۔

فرانس سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ ہارمنی ٹین نے کورٹ ٹو پر بولٹر کے خلاف پانچ بار سروس بریک کی ۔

ٹین نے میچ کے آغاز سے جارحانہ انداز اپنایا اور 3-0 کی برتری حاصل کی. اور اپنے حریف کے خلاف متاثر کن مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار ٹینس کھیلی۔

دنیا میں 115 ویں نمبر پر رہنے والی ٹین نے کہا کہ مجھے ابھی تک یقین نہیں آیا کہ میں کامیاب ہو چکی ہوں، اگر میں تھوڑا سا سو جاؤں تو کل شاید میں اس پر یقین کر لوں گی، لیکن یہ واقعی حیرت انگیز ہے۔

ہارمنی ٹین نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ مجھے گھاس پسند ہے میں اس کورٹ پر کبھی نہیں کھیلتی لیکن میں سلائس اور والی کے ساتھ کھیلنا پسند کرتی ہوں.


اپنا تبصرہ لکھیں