وزیر اعلیٰ سندھ کی اداکارہ شبیراں چنا کے علاج کی ہدایت

وزیر اعلیٰ سندھ کی اداکارہ شبیراں چنا کے علاج کی ہدایت


وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نامور ٹی وی آرٹسٹ شبیراں چنا اور ان کی بیٹی نادیہ چنا کا علاج سرکاری خرچے پر کرنے کی ہدایت دے دی۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ نامور ٹی وی آرٹسٹ شبیراں چنا ایک بہترین اداکارہ ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے شبیراں چنا کے علاج معالجے کے لیے ہر بہتر سہولت کی فراہمی کے حوالے سے محکمہ صحت کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔

وزیر ثقافت سندھ سید سردار شاہ نے بھی اداکارہ کے علاج کی سفارش کر دی، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایات پر ڈاؤ ہسپتال کو لیٹر جاری کردیا گیا۔

خیال رہے کہ 24 اپریل کو نوابشاہ میں تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا، جس میں معروف پاکستانی سندھی اداکارہ شبیراں چنا 2 ساتھیوں نادیہ چنا اور غنی چنا سمیت شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

ریسکیو عملے نے اطلاع ملنے پر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں