ورلڈ کپ میں سری لنکن بولرز حریف ٹیموں کیلئے خطرناک ثابت ہونگے، عاقب جاوید

ورلڈ کپ میں سری لنکن بولرز حریف ٹیموں کیلئے خطرناک ثابت ہونگے، عاقب جاوید


سری لنکا کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے بولرز حریف ٹیموں کے لیے خطرناک ثابت ہوں گے۔

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید ان دنوں سری لنکا کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ ہیں جہاں وہ ان دنوں کولمبو میں بولنگ کیمپ کنڈکٹ کر رہے ہیں۔ سری لنکا کرکٹ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کپ تک ان کی خدمات حاصل کی ہیں۔

عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ سری لنکن بولرز کے ساتھ کوچنگ کا تجربہ اچھا جارہا ہے، نوجوان فاسٹ بولرز نے بہت متاثر کیا ہے، یہاں کے کرکٹ سسٹم اور سہولیات سے متاثر ہوا ہوں، تمام فاسٹ بولرز مختلف طرز کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرا پسندیدہ شعبہ ہے، لاہور قلندرز میں بھی مختلف ایکشن کے بولرز ملے، ان کے ساتھ کام کرنا چیلنج ہوتا ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ سری لنکا ٹیم میں ہر شعبہ مکمل کرنے والے بولرز ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کنڈیشنز سری لنکن بولرز کے لیے سود مند ہوں گی، مجھے یقین ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکن بولرز سب کے لیے خطرناک ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 15 مئی تک سری لنکن بولرز کے ساتھ کولمبو میں کام کروں گا پھر امریکا روانگی شیڈول ہے۔

عاقب جاوید کا ماننا ہے کہ نوجوان متھیشا پتھیرانا بہت متاثر کن ہیں جبکہ مدوشانکا، ہسارنگا اور تھیکشانا سری لنکن بولنگ کو مضبوط کرتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں