بالی ووڈ اداکار اور کامیڈین سنیل گروور نے سوشل میڈیا پر ایک منفرد تجربہ شیئر کیا۔
وہ آج پونے شہر میں بارش کے دوران سڑک کنارے بھٹے اور چھتریاں فروخت کر رہے تھے۔
بارش میں چھتریاں فروخت کرنے کی تصویر پر انہوں نے کیپشن دیا، اتنی بارش، میرا اپنا چھاتا بھی بک گیا۔
بھٹے بھوننے والی خاتون عقب میں کھڑی مسکرا رہی ہیں جبکہ سنیل گروور ان کے ٹھیلے پر شانِ بے نیازی کے ساتھ بھٹے بیچ رہے ہیں۔
سنیل کو آخری بار اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارم کی کامیڈی سیریز میں دیکھا گیا تھا۔
اب وہ شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ میں نظر آئیں گے جو 7 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔