واٹس ایپ کے لیے گوگل کی بڑی سہولت ختم ہونے کے قریب

واٹس ایپ کے لیے گوگل کی بڑی سہولت ختم ہونے کے قریب


واٹس ایپ پاکستان سمیت دنیا بھر میں میسجنگ ایپ ہے اور اس کے صارفین اپنے ڈیٹا بیک اپ کے لیے گوگل ڈرائیو پر انحصار کرتے ہیں۔

ہوکستا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر ابھی واٹس ایپ بیک اپ ڈیٹا کے لیے گوگل ڈرائیو اسٹوریج کی کوئی حد نہیں مگر یہ بہت جلد تبدیل ہونے والا ہے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق مستقبل قریب میں وائٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کا بیک اپ ڈیٹا گوگل ڈرائیو اسٹوریج کی 15 جی بی حد کا حصہ بن جائے گا۔

اگر صارفین کے پاس اسٹوریج کی کمی ہوگی تو انہیں گوگل ون کے پیڈ پلان کا انتخاب کرنے کا کہا جائے گا۔

گوگل ون میں صارفین کو 3 آپشن دستیاب ہوں گے، ایک 100 جی بی، دوسرا 200 جی بی جبکہ تیسرا 2 ٹی بی اسٹوریج کا ہے۔

100 جی بی کے بیسک پلان کی ماہانہ فیس 209 جبکہ سالانہ ادائیگی پر 16 فیصد رعایت کے ساتھ 2099 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

200 جی بی پر ماہانہ 339 جبکہ 2 ٹی پر 1049 روپے ادا کرنا ہوں گے جبکہ سالانہ ادائیگی پر بالترتیب 3399 اور 10 ہزار 499 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

خیال رہے کہ گوگل اس طرح کی تبدیلی اپنی مقبول ایپ فوٹوز کے لیے بھی کرچکا ہے اور اس کے لیے لامحدود مفت اسٹوریج کی بجائے 15 جی بی کی اسٹوریج پر انحصار کرنا ہوتا ہے جو جی میل اور دیگر سروسز کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔

رہورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں اس نئی تبدیلی کے پیش نظر ایک فیچر پر بھی کام جاری ہے جس کا مقصد صارفین کو گوگل ڈرائیو پر اپنے بیک اپ کے لیے مخصوص اقسام کے میسجز کو خارج کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے، تاکہ اسٹوریج اسپیس بچایا جاسکے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گوگل کی جانب سے بیک اپ کے لیے تبدیلی پر صارفین کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا جبکہ گوگل ڈرائیو بھر جانے پر بھی نوٹیفکیشن سے آگاہ کیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوگل کی جانب سے واٹس ایپ بیک اپ کے لیے مخصوص کوٹے کی پیشکش کی جائے گی مگر یہ واضح نہیں کہ کتنی مفت اسٹوریج دستیاب ہوگی۔


اپنا تبصرہ لکھیں