اسٹار اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی اور ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ وہ ذہنی طور پر تب کامیابی محسوس کرتی ہیں جب انکی والدہ اور بھائی انکے کام کو سراہتے ہیں۔
حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے میں مرکزی کردار نبھانے والی سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ ان کی نظر میں تین طرح کی کامیابیاں ہوتی ہیں؛ تصوراتی، ذہنی اور اندورنی۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران سارہ علی خان کا کہنا تھا ان کی فلم ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے ریلیز ہوئی، فلم سے متعلق پروڈیوسر نے کہا تھا کہ اگر فلم 50 کروڑ کا بزنس کر لیتی ہے تو ہم مشہور ہوجائیں گے، تاہم فلم 80 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ذہنی طور پر کامیابی اس وقت محسوس ہوتی ہے جب میری والدہ اور بھائی میرے کام کو سراہیں۔