نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ اور سہ فریقی سیریز سے قبل بڑا دھچکا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ اور سہ فریقی سیریز سے قبل بڑا دھچکا


کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ اور سہ فریقی سیریز سے قبل اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوگیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق پریکٹس میچ کے دوران بیٹر ڈیرل مچل کو دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں فریکچر ہوا ہے جس کے باعث وہ سہ فریقی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے انہیں دو ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا ہے، وہ نیٹس میں بیٹنگ پریکٹس کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ سہ فریقی سیریز میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ بورڈ نے مچل ڈیرل کے متبادل کھلاڑی کے نام اعلان بعد میں کرے گا۔

گیری اسٹیڈ کے مطابق ورلڈکپ میں مچل کی شمولیت پر فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جارہا، انکی فٹنس کو مانیٹر کرتے ہوئے ان کے ورلڈکپ کھیلنے پر فیصلہ ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں