نیمل خاور کے جاپان میں سیر سپاٹے

نیمل خاور کے جاپان میں سیر سپاٹے


پاکستانی اداکارہ نیمل خاور کی جاپان میں سیر سپاٹے کرتے مختلف تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے اپنے بیٹے، بہنوں اور ان کے بچوں کے ہمراہ مختلف تصاویر و ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی سیر کے مزے لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

حال ہی میں انسٹا اسٹوری میں شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز سے معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنی بہنوں اور تمام بچوں کے ہمراہ ٹوکیو کے ڈزنی لینڈ میں ہیں اور بچوں کے ساتھ بالکل بچہ بن گئی ہیں۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

خیال رہے کہ اداکارہ نیمل خاور صرف بہترین اداکارہ ہی نہیں بلکہ ماہر مصور بھی ہیں۔

انہوں نے فی الحال اداکار حمزہ علی عباسی سے شادی کے بعد انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا ہے اور اپنا بیشتر وقت مصوری اور اہلِ خانہ کے ہمراہ گزار رہی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں