نیلوفر عباسی کی شوبز انڈسٹری میں گولڈن جوبلی، شاندار تقریب کا انعقاد

نیلوفر عباسی کی شوبز انڈسٹری میں گولڈن جوبلی، شاندار تقریب کا انعقاد


ٹیلی ویژن کے سپر ہٹ ڈرامے ’شہزوری‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والی سدا بہار اداکارہ نیلوفر عباسی کے شوبزنس انڈسٹری میں 50 برس مکمل ہونے پر یونائیٹڈ میرین ایجنسی کے زیر اہتمام کراچی کے میریٹ ہوٹل میں شاندار ٹریبیوٹ پیش کیا گیا۔

سابق گورنر سندھ جنرل معین الدین حیدر، سابق رکن قومی اسمبلی اور ٹیلیویژن کی سابقہ میزبان خوش بخت شجاعت، آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی کی رکن ڈاکٹر ہما میر، بھارت میں مزاح کے جھنڈے گاڑھنے والے اداکار شکیل صدیقی، جمیل الدین عالی کے اداکار بیٹے راجو جمیل، اداکارہ شہناز صدیقی اور طلعت حسین نے تقریب میں شرکت کی۔

نیلوفر عباسی کی شوبز انڈسٹری میں گولڈن جوبلی، شاندار تقریب کا انعقاد

تقریب کی کمپئرنگ ڈاکٹر عنبرین حسیب عنبر نے ادبی انداز میں کی، اس موقع پر خوش بخت شجاعت نے انکشاف کیا کہ شہزوری کی آخری دو اقساط باقی تھیں، میری اور شجاعت کی شادی ہورہی تھی۔سب نے کہا ڈرامے جیسی شہزوری سے شجاعت نے شادی کرلی۔

نیلوفر عباسی میری ہم عصر اداکارہ ہیں، میں نے انہیں اپنے پروگرام ’فروزہ‘ میں بطور مہمان مدعو کیا تھا۔

یوئیٹڈ میرین ایجنسی کے سی ای او سہیل شمس نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فلم اورڈراما انڈسٹری میں نام بنانا بہت مشکل کام ہے۔

نیلوفرعباسی ان میں سے ایک ہیں جنہوں نے ’شہزوری گرل ‘ جیسا بری عورت کا کردار ہمارے عہد میں قبول کیا اور اسے جرات مندانہ اندازمیں ادا کیا، جبکہ اس وقت یہ کام کرنا بہت مشلکل کام تھا ۔

شہزوری کے حوالے سے نیلوفر پاکستانی ڈرامے کی تاریخ میں تاج پرلگا ہوا۔ پی ٹی وی پر اب تک ان کا کوئی ثانی نہیں۔

مہمان خصوصی نیلوفرعباسی کا کہنا تھا کہ میرے شوہر قمرعلی عباسی نے مجھے لکھنے کی ترغیب اور حوصلہ دیا۔ یہ محبتیں اور پیار ہی میرا سرمایہ ہیں، میرے لیے اس سے زیادہ خوشی اور کامیابی کیا ہوسکتی ہے کہ مجھے اتنی والہانہ محبت کرنے والے ملے ہیں، یہ آپ لوگوں کی دعائیں اورپیار ہی ہے کہ آج یہاں آپ سب کے درمیان ہوں۔

جب کہ طلعت حسین کا کہنا تھا کہ نیلوفرعباسی نے ہرکردار فطری اندارمیں کیا ،یہ پاکستان کی مقبول اورہردل عزیزشخصیت ہیں۔ ان کے شوہر قمرعلی عباسی، والد اور والدہ کے علاوہ ان کے ماموں انور احسن صدیقی ، ہماری تہذیب کا بڑا سرمایہ ہیں۔خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا کہ آپ کی وجہ سے ہم سب یہاں موجود ہیں۔

شہزوری ڈرامہ تاریخ میں لکھا گیا ایک سنہری لفظ ہے۔ نیلوفرعباسی اور ہمارا ساتھ بہت پرانا ہے۔ نیلوفر عباسی نے جتنا وقت گزارا بہت بہترین وقت گزارا۔

زیبا شہنازکا کہنا تھا کہ شمس عباسی کا بہت شکریہ کہ انہوں نے ایسی یاد گار تقریب کا انعقاد کیا۔ میں اور ہم جسے بہت سے اداکار نیلوفر عباسی کی وجہ سے انڈسٹری میں آئے۔ نیلوفر عباسی نے جو کام کیا۔ وہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں موجود ہیں۔ آپ ہمارے ملک کا مان ہیں۔

شکیل صدیقی نے کہا کہ فنکاروں کو امریکا زندگی میں پذیرائی ملنا اچھی روایت ہے۔ سمیت پاکستان کے نامور اداکاروں نے شرکت کی۔ نیلوفر عباسی کی شوبزنس میں گولڈن جوبلی کا کیک بھی کاٹا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں