لاہور: نیب نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دلانے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق نیب نے اس حوالے سے اراضی کیس میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرانے کے لیے قانونی تقاضے بھی پورے کر لیے ہیں۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے اور انہوں نے نیب کے سوال نامے کا جواب بھی نہیں دیا، نواز شریف کو اشتہاری قرار دلانے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔