نیئر اعجاز نے ٹک ٹاک پر انٹری دے دی

نیئر اعجاز نے ٹک ٹاک پر انٹری دے دی


پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف و لیجنڈری اداکار نیئر اعجاز نے ٹک ٹاک پر انٹری دے دی، نائجیرین گلوکار کے گانے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے اداکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کا جنون اب سینئر فنکار نیئر اعجاز کے بھی سر چڑھ کر بولنے لگا کہ ٹک ٹاک پر انٹری دیتے ہی صرف ایک دن میں فالورز کی تعداد 31 ہزار سے زائد ہوگئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر انہوں نے دو ویڈیوز شیئر کی ہیں، ایک ویڈیو میں نائیجیرین گلوکار ریما کے مشہور گانے ’کام ڈاؤن‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کی اس ویڈیو صرف 24 گھنٹوں کے دوران 1.5 ملین سے زائد بار دیکھا اور 87.9 ہزار سے زائد بار پسند کیاجاچکا ہے۔

جبکہ ان کی دوسری ویڈیو میں انہیں ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ اس ٹک ٹاک ویڈیو 7 لاکھ سے زائد بار دیکھا اور 47 ہزار سے زائد بارپسند کیا جا چکا ہے۔

لیجنڈری اداکار کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ٹک ٹاک ویڈیوز پر خوف پذیرائی مل رہی ہے جبکہ کچھ صارفین نے انہیں اسکرین پر دوبارہ دیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کر دیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں