نوکری کے بہانے لڑکیوں کو دبئی لے جا کر جسم فروشی کروانے والے گروہ کا انکشاف

نوکری کے بہانے لڑکیوں کو دبئی لے جا کر جسم فروشی کروانے والے گروہ کا انکشاف


گوجرانوالہ میں بیوٹی پارلر میں نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو دبئی لے جانے اور پھر ان سے جسم فروشی کروانے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے  گوجرانوالہ کے مطابق دبئی سے واپس آنے والی دو لڑکیوں رخسانہ کوثر اور میمونہ تاثیر کی درخواست پر چار رکنی گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے عدیل نامی ایک ملزم کو  لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

گروہ میں گرفتار ملزم عدیل، اس کی بیوی نائلہ، عبیدالرحمان اور شمائلہ شامل ہیں۔

متاثرہ لڑکیوں کا کہنا ہے کہ ملزمان بیوٹی پارلر میں نوکری کا جھانسہ دے کر دبئی لے گئے جہاں انھیں قید کر کے جسم فروشی پر مجبور کیا گیا، موقع پاتے ہی ہم بھاگ کر پاکستانی سفارتخانے  پہنچیں جہاں سے واپس ہمیں بھجوایا گیا۔

 متاثرہ لڑکی میمونہ تاثیر کے مطابق دبئی میں جہاں انھیں رکھا گیا وہاں اور بھی 10 لڑکیاں قید تھیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، دوسرے ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں