نومنتخب امریکی صدر کا 1.9 کھرب ڈالر کے کورونا ویکسینیشن پیکج کا اعلان


نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی معیشت کو بچانے کے لیے 1.9 کھرب ڈالر کے کورونا ویکسینیشن پیکج کا اعلان کیا ہے۔

جو بائیڈن کی جانب سے کورونا ویکسینیشن پیکج کا اعلان امریکی معیشت کو بچانے کے لیے منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت ان کا اپنی صدارت کے پہلے 100 روز میں ایک کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا منصوبہ ہے۔

اس پیکج کے تحت امریکن شہریوں کو 1400 ڈالر بھی فراہم کیے جائیں گے جو حال ہی میں منظور ہونے والے کووڈ 19 بل کے علاوہ ہیں۔

ادھر برطانیہ نے جنوبی امریکا کے کئی ملکوں کے مسافروں پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ اقدامات کا مقصد نیا وائرس برطانیہ پہنچنے سے روکنا ہے۔ برطانیہ میں 30 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔

فرانس بھر میں ہفتے کے روز سے روزانہ شام 6 بجے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں