بھارت کے چیف الیکشن کمشنر آج صدر کو پارلیمنٹ کے نومنتخب ارکان کی فہرست پیش کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صدر اکثریت والی جماعت کو حکومت بنانے کی دعوت دیں گے، امکان ہے کہ نریندر مودی 8 جون کو تیسری مدت کیلئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ تقریب میں شرکت کیلئے کل نئی دلی روانہ ہوں گی جبکہ سری لنکا کے رہنما کی بھی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے تمام رکن پارلیمنٹ کی میٹنگ آج ہوگی جس میں الیکشن کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔