بالی وڈ کے ورسٹائل صف اول کے اداکار نوازالدین صدیقی پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسین کے مداح نکلے۔
نوازالدین صدیقی کے ایک پرانے انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے ، جس میں انہوں نے بتایاکہ انہیں پاکستانی گلوکارہ مومنہ اور عاصم اظہر کا گانا ’ تیرا وہ پیار‘ بے حد پسند ہے ، جسے وہ اپنی فلم ’منٹو‘ کی شوٹنگ کے دوران سنتے تھے۔
کوک اسٹوڈیو کے سیزن 9 کا گانا ’ تیرا وہ پیار‘ ریلیز کے وقت بہت ہٹ رہا تھا اور یوٹیوب پر اسے اب تک 189 ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔
اداکار نے بتایاکہ فلم ’منٹو‘ کی شوٹنگ کے دوران یہ گانا کسی بھی سین سے تعلق نہیں رکھتا تھا لیکن انہیں اس قدر پسند آیا کہ وہ صرف یہی ایک گانا سنتے تھے۔