سوشل میڈیا پر مشہور نمرہ علی نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سے حاصل ہونے والی اپنی پہلی آمدنی کی تفصیلات اپنے چینل پر بتادیں۔
ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے یوٹیوب کی کمائی کو ہوائی روزی قرار دیا اور کہا کہ یہاں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا انحصار ’واچ ٹائم‘ پر ہوتا ہے۔
انہوں نے اپنی ویڈیو میں یہ بھی بتایا کہ انہیں یوٹیوب کا مشہور سلور بٹن مل گیا ہے تاہم ہر ماہ آمدنی طے شدہ نہیں ہے بلکہ کبھی کم تو کبھی زیادہ ہوتی رہتی ہے۔
نمرہ علی کے مطابق انہوں نے کبھی 100 ڈالر سے زیادہ پیسے نہیں کمائے اور وہ دیگر ایپلیکیشنز سے بھی پیسے کماتی ہیں۔