نمرہ بچہ کے نام 3 بین الاقوامی اعزازات

نمرہ بچہ کے نام 3 بین الاقوامی اعزازات


پاکستان شوبز اندسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ بچہ نے 3 بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کرلئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے مداحوں کے ساتھ اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے یوکے ایشن فلم فیسٹیول میں فلم پولائٹ سوسائٹی، کملی اور مس مارول کے لئے مختلف اعزازت اپنے نام کئے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Nimra Bucha (@nimrabucha)

انہوں نے ان اعزازات کے ساتھ اپنی تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

فلم ساز شرمین عبید چنائے، مہوش حیات، یاسر رضوی ثانیہ سعید سمیت مختلف شوبز شخصیات اور بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو اس شاندار کامیابی پر مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں