نظم و ضبط والے لوگ ہمیشہ باصلاحیت لوگوں پر بازی لے جاتے ہیں: سجاد علی

نظم و ضبط والے لوگ ہمیشہ باصلاحیت لوگوں پر بازی لے جاتے ہیں: سجاد علی


پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار سجاد علی کا کہنا ہے کہ نظم و ضبط رکھنے والے لوگ ہمیشہ باصلاحیت لوگوں سے آگے نکل جاتے ہیں۔

سجاد علی نے ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے میوزک انڈسٹری کے موجودہ حالات کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ آج کل باصلاحیت لوگوں کی بہت تعریف کی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ جو باصلاحیت ہوگا اسے کامیابی ملے گی حالانکہ ایسا کچھ نہیں  کامیابی کے لیے بہت ضروری ہے کہ انسان میں کام کو تسلسل سے کرنے کے لیے نظم و ضبط ہو۔

گلوکار نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں ہمیشہ نظم و ضبط رکھنے والے لوگوں کو باصلاحیت لوگوں سے جیتتے ہوئے دیکھا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے بہت سے ایسے باصلاحیت لوگ دیکھے ہیں جو ناکام ہوئے وہ ناکام اس لیے ہوئے کیونکہ ان میں نظم و ضبط بالکل نہیں تھا۔

سجاد علی نے کہا کہ نظم و ضبط انسان کو اپنے اندر خود پیدا کرنا پڑتا ہے اور سب سے پہلے تو یہ سمجھنا ہوگا کہ کوئی بھی کام محنت کے بغیر نہیں ہوتا اس لیے جو بھی کام آپ کر رہے ہیں پہلے اس کے بارے میں اچھی طرح ریسرچ کریں اور پھر اس کام کو کرنا شروع کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ مثال کے طور پر اگر کوئی گلوکار ہے اور وہ نیا گانا بنانا چاہتا ہے تو اسے پہلے یہ معلوم ہونا چاہیے کہ گانے کے بول کیسے لکھے جائیں پھر ان کی موسیقی کس انداز سے ترتیب جائے کے لوگ اس گانے کو پسند کریں۔

گلوکار نے مزید کہا کہ ایک اچھے گلوکار میں حساسیت کا ہونا لازمی ہے تاکہ وہ خود کو کسی دوسرے کردار کی جگہ رکھ کر سوچ سکتا ہو جیسے کہ اگر ہمیں ایسی لڑکی کی زندگی پر گانا بنانا ہے جو گاؤں میں رہتی ہے تو ہم خود کو اس کی جگہ رکھ کر سوچ سکتے ہوں، یہ کچھ چیزیں اچھا گانا بنانے کے لیے بہت ضروری ہوتی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں