لاہور: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کیچ چھوڑنے پر خود کو سزا دے دی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ بولنگ اور فیلڈنگ میں بہتری لانے کے لیے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں ٹرینرز کے ساتھ بھرپور پریکٹس کررہے ہیں۔
ٹریننگ سیشن کے دوران نسیم شاہ کیچنگ پریکٹس کررہے تھے اس موقع پر ان سے کیچ ڈراپ ہوا تھا انہوں نے خود کو ہی سزا دینے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کے ایک کیچ چھوڑںے پر 15 پش اپس لگائے۔
واضح رہے کہ 18 سالہ فاسٹ بولر نسیم شاہ خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے کے سبب قومی ٹیم سے باہر ہیں، وہ بولنگ اور فیلڈنگ میں بہتری کے لیے این ایچ پی سی میں بھرپور ٹریننگ کررہے ہیں۔
نسیم شاہ نے 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور پاکستان کی جانب سے اب تک دو ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔