نخرے دکھانے والے اداکاروں کو زیادہ کام ملتا ہے: نادیہ حسین

نخرے دکھانے والے اداکاروں کو زیادہ کام ملتا ہے: نادیہ حسین


معروف پاکستانی ماڈل، اداکارہ و میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ جو اداکار نخرے دکھاتے ہیں اُنہیں کام زیادہ ملتا ہے۔

نادیہ حسین نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نےانڈسٹری میں نئے آنے والے اداکاروں کے رویوں کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا تو اس وقت احترام بہت ضروری تھا اس لیے شوٹنگ کے دوران پوری پروڈکشن ٹیم کا احترام کیا جاتا تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ آج کل بدقسمتی سے صورتحال بالکل مختلف ہے اب نخرے دکھانے والے اداکاروں کی بات زیادہ سنی جاتی ہے اور اُنہیں کام بھی زیادہ ملتا ہے۔

اُنہوں نے کہا  کہ مجھے یہ چیز خوفزدہ کرتی ہے کہ پروڈکشن ہاؤسز بھی اداکاروں کے منفی رویے کو آسانی سے برداشت کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے  کسی کی بھی اصلاح نہیں ہو رہی، اس طرح تو صورتحال مزید بگڑ جائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں