کرینہ کپور موسم گرما کی تعطیلات لندن میں منا رہی ہیں، آج انہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ بہت خوبصورت تصویر شیئر کی۔
کرینہ، سیف اور ان کے بیٹے تیمور اور جہانگیر (جیہ) ناشتہ کر رہے ہیں، گو کہ پوری تصویر ہی نہایت عمدہ ہے لیکن سب کی نظریں لامحالہ جے کے چہرے کے تاثرات پر گئیں۔
جیہ نے تصویر کیلئے بےانتہا شرارتی سا منہ بنایا، تیمور اور جیہ نے ایک جیسی شرٹس پہنی ہوئی ہیں۔
کرینہ کپور نے کیپشن دیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ناشتے رنگین رہیں، 2023 کی گرمیاں۔