مصنف خلیل الرحمن قمر نے کہا ہے کہ ایک نئے پراجیکٹ پر کام کر رہا ہوں اور اسے بڑی سوچ سمجھ کے بعد کسی چینل کے حوالے کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ میں نے ہمیشہ عورت کے مقام کو بہتر کرنے اور ان کو معاشرے میں قابل احترام بنانے کے لئے اپنے ڈراموں کے ذریعے بہت کام کیا اور میرایہ مشن جاری رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا نیا پراجیکٹ بہت جلد منظر عام پر آ جائے گا اور میں ایک بہترین کہانی لکھ کر پہلے سے زیادہ بہترین ڈرامہ دیکھنے اور اپنے چاہنے والوں کو دوں گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمیں عورت کو مکمل حقوق دینے کیلئے اپنے دین سے رہنمائی لینی پڑے گی۔