عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو مالتی میری کو پیدائش کے بعد سے اب تک کئی بار کھونے کے خوف سے گزری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سروگیسی کے ذریعے اپنی بیٹی مالتی میری کی قبل از وقت پیدائش کے دردناک تجربے اور اس کی پرورش کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔
انہوں نے اپنی بیٹی کو نظم و ضبط کا پابند بنانے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ مالتی میری کو بس خوش دیکھنا چاہتی ہیں ، مالتی جو چاہے اور جیسے چاہے کرسکتی ہے کیونکہ میں اسے کئی بار کھونے کے خوف سے گزری ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ مالتی میری کی پیدائش سروگیسی کے ذریعے قبل از وقت ہوئی، پیدائش کے بعد اسے فوری دیکھ بھال کی بہت ضرورت تھی اور اس وقت میں نہیں جانتی تھی کہ میں اس کا خیال کیسے رکھوں گی۔
اس لئے میں چاہتی ہوں کہ یہ ہنستی مسکراتی رہے پھر چاہے اس کی جو مرضی کرے میں اسے روک نہیں سکتی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 20 جنوری کو انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے خوشی کے ساتھ سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا اعلان کیا تھا۔
جوڑے کی بچی کی پیدائش ساؤتھرن کیلیفورنیا اسپتال میں ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا نے 2018 میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی۔ پریانکا اپنے شوہر سے عمر میں 10 سال بڑی ہیں۔