میکسیکو میں تعینات برطانوی سفیر نے سفارتخانے کے ملازم پر رائفل تان لی۔ سرکاری دورے پر گاڑی میں بیٹھے ملازم پر رائفل تاننے کی وڈیو وائرل ہوگئی۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی سفیر جان بینجمن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جان بینجمن نے سفارتخانے کے ملازم پر اسلحہ تان رکھا ہے، تاہم ویڈیو میں ملازم کے چہرےکو دھندلا کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد سفیر کو عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے، واقعہ اپریل میں درانگو اور سینالوا ریاستوں کے سرکاری دورے کے دوران پیش آیا تھا۔