میٹا نے ملائیشین وزیرِ اعظم انورابراہیم کی اسماعیل ہنیہ کے قتل سے متعلق پوسٹ ہٹا دی

میٹا نے ملائیشین وزیرِ اعظم انورابراہیم کی اسماعیل ہنیہ کے قتل سے متعلق پوسٹ ہٹا دی


فیس بک کی سرپرست کمپنی میٹا نے ملائیشین وزیرِ اعظم انورابراہیم کی اسماعیل ہنیہ کے قتل سے متعلق پوسٹ ہٹا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک پوسٹ ہٹانے پر ملائیشین وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے میٹا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میٹا بزدلی کا مظاہرہ بند کرے۔

وزیر مواصلات نے کہا کہ میٹا سے وزیرِ اعظم کی فیس بک پوسٹ ہٹانے کی وضاحت طلب کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہٹائی گئی پوسٹ انور ابراہیم کی حماس اہلکار سے ایک تعزیتی کال تھی، ملائیشین وزیرِ اعظم نے مئی میں قطر میں اسماعیل ہنیہ سے ملاقات بھی کی تھی۔

انور ابراہیم کے حماس کی سیاسی قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، میٹا نے فلسطینی گروپ حماس کو ایک ’خطرناک تنظیم‘ قرار دیا ہوا ہے اور حماس کی تعریف کرنے والے مواد پر پابندی بھی لگائی ہوئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں