عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کے وکلاء سے عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتکِ عزت کیس میں جواب طلب کر لیا۔
گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتکِ عزت کے دعوے پر لاہور کی سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی۔
عدالت نے گلوکارہ کے وکیل کی استدعا پر علی ظفر کے وکلاء سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ گلوکار علی ظفر نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کرنے پر میشا شفیع کے خلاف ہتکِ عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔