’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس کرکے مقبول ہونے والی یہ لڑکی پہلی بار منظرعام پر آگئی

’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس کرکے مقبول ہونے والی یہ لڑکی پہلی بار منظرعام پر آگئی


گزشتہ سال ’یہ میں ہوں، یہ ہماری کار ہے اور یہ ہماری پاری ہورہی ہے‘ کی کچھ سیکنڈز کی ویڈیو سے اسٹار بن جانے والی دنا نیر کے بعد نوجوان لڑکی عائشہ کی لتا منگیشکر کے مشہور گانے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی جو کہ صارفین کو خوب پسند آٗئی۔

ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ’اوئے عائشہ‘ کے نام سے ویڈیوز بنانے والی عائشہ عرف مانو اگرچہ کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر متحرک تھیں، تاہم حال ہی میں ان کی شہرت بیرون ممالک تک بھی اس وقت جا پہنچی، جب انہوں نے لتا منگیشکر کے ایک ریمکس گانے پر منفرد انداز میں ڈانس کیا۔

عائشہ عرف مانو نے گزشتہ ماہ اکتوبر کے آخر میں ایک شادی کی تقریب میں لتا منگیشکر کے پرانے گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کے ریمکس پر منفرد انداز میں ڈانس کرکے جہاں شادی کی تقریب میں شامل مہمانوں کو محظوظ کیا، وہیں ان کی ویڈیو بھی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

مختصر ویڈیو میں عائشہ عرف مانو کو منفرد اور مختلف انداز میں کلاسیکل گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی اور لوگوں نے ان کی ویڈیو پر ایڈٹس اور میمز بناکر انٹرنیٹ پر شیئر کرنا شروع کردیا اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے اسٹار بن گئیں۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ان کی ویڈیو کو درجنوں افراد نے ڈاؤن لوڈ کرکے اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کیا اور مجموعی طور پر ان کی ویڈیو کو 20 لاکھ سے زائد بار تک دیکھا جا چکا ہے۔

ع

ائشہ نے ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے خود سے پیار ہے‘، اور لوگوں کو برے کمنٹس کرنے سے گریز کرنے کا کہا۔

نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک اور خاص طور پر بھارت اور خلیجی ممالک میں بھی ان کی ویڈیو کو پسند کیا گیا اور ان کے ڈانس کی تعریفیں کی گئیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں