’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر لڑکی نے ڈانس کیوں کیا؟ اہم بیان سامنے آگیا

’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر لڑکی نے ڈانس کیوں کیا؟ اہم بیان سامنے آگیا


وائرل ڈانس ویڈیو ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ گانے پر ڈانس کرنے والی عائشہ نے بالآخر مارننگ شو شرکت کی۔

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک نوجوان لڑکی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ “ میرا دل یہ پکارے آجا “ گانے پر رقص کر رہی ہے۔

ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں عائشہ کے شہرت میں اضافہ ہوا، وہیں انسٹاگرام اور ٹک ٹاکر پر ان کے تین لاکھ فالوورز بھی بڑھے۔

ندا یاسر کے مارننگ شو میں عائشہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بچپن کی دوست کی شادی کے موقع پر وہ ڈانس کیا تھا جبکہ ان کی پہلے سے کوئی تیاری بھی نہیں تھی، اچانک شادی کی تقریب میں مذکورہ گانا چلاکر ان سے ڈانس کی فرمائش کی گئی۔

Mera Dil Ye Pukare Aaja: Viral girl Ayesha's spotted on Nida Yasir's  morning show - Showbiz Pakistan

عائشہ نے بتایا کہ دلہن میری دوست تھی اس لیے انہیں ڈانس کرنا پڑا، لیکن انہیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ وہ ان کی ویڈیو وائرل ہوجائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کی تقریب ختم ہونے کے چند دن بعد انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو کو وائرل ہوتے دیکھا اور پھر ان کے والدین سمیت دیگر اہل خانہ نے بھی دیکھی۔

Mera Dil Ye Pukare Aaja: Viral girl Ayesha's spotted on Nida Yasir's  morning show - Showbiz Pakistan

ٹک ٹاکر کے مطابق والدین نے انہیں کچھ نہیں کہا بلکہ انہوں نے انہیں سپورٹ کیا، تاہم خاندان کے کچھ لوگ ان پر ناراض ہوئے لیکن انہوں نے ناراض ہونے والوں کو کوئی جواب نہیں دیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ انہیں اداکاری کا بہت شوق ہے، اب وائرل ہونے کے بعد وہ چاہتی ہیں کہ انہیں اداکاری کا چانس دیا جائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں