‘میرا جی’ امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر کیا کررہی ہیں؟


امریکا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کے اعتبار سے دنیا میں سب سے آگے ہے جس کی وجہ سے وہاں لوگوں نے آمد و رفت محدود کردی ہے تاہم پاکستانی فلم اسٹار میرا کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ وائٹ ہاؤس کے سامنے جاگنگ کررہی ہیں۔

فلم اسٹار میرا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری رہائش گاہ و دفتر ‘وائٹ ہاؤس’ کے سامنے جاگنگ کررہی ہیں اور اپنے مداحوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر بھی بتارہی ہیں۔

‘میرا جی’ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘لوگ اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں اور اپنی قوت مدافعت کو بڑھائیں’۔

میرا نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ موقع دیا ہے لہٰذا اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔

کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کے فہرست میں امریکا چین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہوگئی ہے البتہ ہلاکتیں چین سے بہت زیادہ کم ہے لیکن صحتیابی کا تناسب چین میں زیادہ ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں