مہوش حیات کی خوبصورت آواز میں نعت رسول مقبولﷺ کا نذرانہ


تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مقبول اداکارہ مہوش حیات نے اپنی خوبصورت آواز میں ماہ رمضان المبارک میں نعت رسول مقبولﷺ کا نذرانہ پیش کیا۔

مہوش حیات نے نعت رسول مقبول ﷺ ’کرم میرے آقا‘ اپنی خوبصورت آواز میں پیش کی جس کی ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام پر شئیر کی۔

’کرم میرے آقا‘ کی شاعری محمد علی ظہوری نے تحریر کی ہے جب کہ اس کی کمپوزنگ یوسف صلاح الدین نے انجام دی ہے۔

نعت رسول مقبولﷺ پڑھنے کے بارے میں مہوش حیات نے کہا کہ ’مجھے اپنا آپ رحمت سے مالا مال لگتا ہے کیونکہ میں نے اپنے دل کا حصہ آپ سب کے ساتھ شیئر کیا ہے‘۔

مہوش حیات نے کہا کہ یہ نعت رسول مقبولﷺ میرے لیے بہت خاص ہے اور امید کرتی ہوں یہ اسی طرح یہ آپ کو چھوئے گی جس طرح اس نے مجھ پر اثر کیا ہے۔

اداکارہ کی نعت رسول مقبول ﷺ 2 منٹ 23 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں نبی پاک ﷺ کی شان بیان کرتے ہوئے قدرت کے حسین مناظر دکھائے گئے ہیں۔

اداکارہ کے نعت کے تحفے پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں