موٹرولا تھرڈ جنریشن فولڈ ایبل ریزر فون کو پیش کرنے کے لیے تیار

موٹرولا تھرڈ جنریشن فولڈ ایبل ریزر فون کو پیش کرنے کے لیے تیار


موٹرولا کی جانب سے اس کے ریزر فولڈ ایبل اسمارٹ فون کے نئے ورژن کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے۔

چین میں لینووو موبائل بزنس گروپ کے جنرل منیجر چین جن کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ویبو پر ایک پوسٹ مین اس بارے میں بتایا گیا۔

خیال رہے کہ موٹرولا اسمارٹ فون بزنس اس وقت لینووو کے پاس ہے۔

پوسٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے خاموشی سے فولڈ ایبل فونز کے نئے ورژن پر کام کیا جارہا ہے۔

پوسٹ کے مطابق تھرڈ جنریشن ریزر فون میں پہلے سے بہتر پراسیسر، بہتر انٹرفیس اور دیگر فیچرز کا اضافہ کیا جائے گا۔

اس مرحلے میں کہنا مشکل ہے کہ یہ نیا ریزر فولڈ ایبل فون 2019 کے ریزر اور اس کے 5 جی اپ ڈیٹ ورژن سے کس حد تک مختلف ہوگا۔

موٹرولا کے دونوں ریزر اسمارٹ فونز کی قیمت کافی زیادہ ہے جبکہ سام سنگ کا گلیکسی زی فلپ 3 کافی سستا یعنی ایک ہزار ڈالرز کا ہے۔

پوسٹ میں عندیہ دیا گیا ہے کہ اس نئے ریزر فولڈ ایبل فون کو سب سے پہلے چین میں معارف کرایا جائے گا جس کے بعد دیگر ممالک میں پیش کیا جائے گا۔

موٹرولا نے ستمبر 2020 میں ریزر کے 5 جی ورژن کو پیش کیا تھا مگر فیچرز کے لحاظ سے سیکنڈ ورژن بھی کچھ زیادہ خاص نہیں تھا۔

موٹرولا ریزر میں 5 جی سپورٹ کے لیے کوالکوم اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر دیا گیا۔

فون کے اندر 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج موجود ہے جبکہ ایس ڈی کارڈ سپورٹ موجود نہیں۔

فائیو جی ایڈیشن میں 6.2 انچ پلاسٹک او ایل ای ڈی پینل مین ڈسپلے کے لیے دیا گیا جبکہ 2.7 انچ گلاس او ایل ای ڈی سیکنڈری اسکرین کے طور پر فرنٹ پر موجود ہے۔

فون میں 48 میگا پکسل مین کیمرا دیا گیا ہے جس میں کواڈ پکسل ٹیکانولجی موجود ہے جبکہ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن اور لیزرفوکس ٹیکنالوجی بھی دی گئی ہے۔

یہ کیمرا سیکنڈری اسکرین کے اوپر موجود ہے اور اسے فون فولڈ ہونے پر سیلفی کیمرے کے لیے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا نوچ کے اندر دیا گیا جو فولڈ ایبل پرائمری اسکرین میں موجود ہے۔

ریزر 5 جی میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج مائی یو ایکس سے کیا گیا ہے جبکہ 2800 ایم اے ایچ بیٹری 15 واٹ تربو پاور فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں